بکیوں، جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن درجن سے زائد گرفتار، نقدی، سامان برآمد

لاہور(نامہ نگار)  پولیس نے شہرمیں مختلف جگہوں پر پاکستان اور پاک بھارت کے مابین کرکٹ میچ پر جواکرانے والے بکیوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے درجن سے زائد جواریوں اور بکیوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان ،نقدی ،لیپ ٹاپ ،گاڑیاں ،ٹی وی ،ایل سی ڈی ، موبائل فونز، کمپوٹرز و دیگر اشیاء قبضے میں لیکر مقدمات درج کرلئے ہیںجبکہ بڑے مگر مچھ بک میکرز انڈر گراونڈ ہو گئے۔