پاکستان سے شکست آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو مہنگی پڑ گئی، بحثیت کپتان ان کا نو سالہ کیرئیر جلد ختم ہونے کا امکان ۔

پاکستان سے شکست آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو مہنگی پڑ گئی، بحثیت کپتان ان کا نو سالہ کیرئیر جلد ختم ہونے کا امکان ۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا کو پاکستان کے ہاتھوں چار وکٹوں سے شکست کے بعد رکی پونٹنگ کی پوزیشن بہت کمزور ہوگئی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ ورلڈ کپ کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے دورے سے قبل ہی رکی پونٹنگ سے کپتانی واپس لے لی جائے گی۔ ان کی جگہ لینے کے لیے نائب کپتان انتیس سالہ مائیکل کلارک کا نام زیر غور ہے جو انگلینڈ کے خلاف ونڈے میچ کی سیریز میں رکی پونٹنگ کے ان فٹ ہونے پر کپتانی کرچکے ہیں۔ رکی پونٹنگ کے نو سالہ دور کپتانی میں آسٹریلیا نے بہت سی اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں۔