ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل راؤنڈ کل سےشروع ہورہا ہے،پاکستان ویسٹ انڈیزکےخلاف کھیلے گا۔

ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل راؤنڈ کل سےشروع ہورہا ہے،پاکستان ویسٹ انڈیزکےخلاف کھیلے گا۔

قومی ٹیم کوارٹر فائنل کھیلنے کیلئے پیر کے روز کولمبو سے ڈھاکہ پہنچی تھی۔آئی سی سی فارمیٹ کے مطابق پہلا اور دوسرا کوارٹر فائنل جیتنے والی ٹیمیں بھارت کے شہر موہالی میں تیس مارچ کو سیمی فائنل کھیلیں گی، یوں شائقین روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست معرکہ آرائی بھی دیکھ سکتے ہیں۔ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اب تک بھارت سے نہیں جیت سکی تاہم اس بار دونوں ٹیموں کا ممکنہ سیمی فائنل تاریخ بدل سکتاہے۔