ورلڈکپ مقابلے : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 8 میچز 6 کالی آندھی ، 2 گرین شرٹس نے جیتے

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی کرکٹ کپ مقابلوں میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں ویسٹ انڈیز نے 6 جبکہ پاکستان نے 2 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 114 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں ویسٹ انڈیز نے 64 جبکہ پاکستان نے 48 میں کامیابی حاصل کی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کیخلاف سب سے زیادہ سکور 307 رنز ہے جو پاکستان نے 2005ءمیں پرتھ کے مقام پر بنایا جبکہ سب سے کم سکور 43 رنز ہیں۔