بیٹنگ کے شعبہ مےں ناکامی پر ویسٹ انڈیز کے کپتان پریشان

چنائی (آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ آخری دو لیگ میچز میں بیٹنگ ناکام ہونا پریشان کن ہے، کوارٹر فائنل میں جیتنے کے لئے بیٹنگ کی طرف خاص توجہ دینا ہوگی، کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لیگ میچز میں بیٹنگ نے بہت مایوس کیا اور کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں جتینے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی اور باالخصوص بیٹنگ کے شعبے کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ امید ہے کہ غلطیوں پر قابو پا کر نئی حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے۔