بھارت‘ آسٹریلیا کوارٹر فائنل میچ کی ٹکٹوں کی فروخت‘ پولیس کا شائقین پر لاٹھی چارج‘ درجنوں افراد زخمی

احمدآباد (آن لائن) ورلڈکپ بھارت اور آسٹریلیا کے کوارٹرفائنل میچ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت پر پولیس کا شائقین پر لاٹھی چارج متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ورلڈکپ کوارٹرفائنل مقابلے 23 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں۔ 25 مارچ کو بھارت کے شہر احمدآباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے کوارٹرفائنل کے میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری تھی کہ اس دوران شائقین کے بے پناہ ہجوم پر لائنیں ٹوٹ گئی جس پر پولیس نے شائقین پر لاٹھی چارج کیا جس پر درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ شائقین نے پولیس کے روئیے کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔