آئی سی سی کا نیا شیڈول....سیمی فائنل میں پاکستان بھارت ٹاکرے کا امکان

لاہور + اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک + آن لائن) میزبان ٹیم کو سیمی فائنل اپنے ہی ملک مےں کھلانے کی خاطر آئی سی سی نے سیمی فائنل راﺅنڈ کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ پہلے شیڈول کے مطابق پہلا سیمی فائنل پہلی کواٹر فائنلٹ کا چوتھی کوارٹر فائنلٹ جبکہ دوسرا سیمی فائنل دوسری کوارٹر فائنلٹ اور تیسری کوارٹر فائنلٹ مےں کھیلا جانا تھا مگر اب میزبان ٹیم کو اپنے ہی ملک مےں کھیلانے کی خاطر پہلا سیمی فائنل کوارٹر فائنل گروپ ڈی کی فاتح ٹیم کا گروپ ایف کی فاتح ٹیم اور گروپ سی کی فاتح ٹیم کا گروپ ای کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لیگ میچز کے اختتام کے بعد کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچنے والی 8 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں گروپ سی ڈی ای اور ایف شامل ہے، گروپ سی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز ،گروپ ڈی میں سری لنکا اور انگلینڈ ،گروپ ای میں بھارت اور آسٹریلیا گروپ ایف میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، سیمی فائنل راﺅنڈ میں پہلا سیمی فائنل گروپ ڈی اور گروپ ایف کی جیتنے والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل گروپ سی اور گروپ ای کی جیتنے والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان اگر ویسٹ انڈیز سے ناک آﺅٹ راﺅنڈ میں جیت جاتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا یا بھارت کے ساتھ مدمقابل ہوگا، سری لنکا کوارٹر فائنل جیتنے کی صورت میں سیمی فائنل بھی اپنے ملک میں کھیلے گی، بھارت میچ جیتنے کی صورت میں سیمی فائنل اپنے ملک میں کھیلے گا، ورلڈ کپ کا فائنل 2 اپریل کو ممبئی میں کھیلا جائیگا۔