بھارت کو پتہ چل گیا ہو گا باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہے : شاہد آفرید ی
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے فائنل میچ کے حوالے سے بھارتی کرکٹرز اور تبصرہ نگاروں کی تنقید کا جوا ب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ کے بعد بھارت کو پتہ چل گیا ہو گا باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ایک کپ جیتے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے دنیا کو فتح کر لیا۔ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے۔سابق آل راونڈر کا کہنا تھا کہ حکومت پر انگلی اٹھانا آسان کام ہے مگر ہمیں خود بھی کچھ کرنے کی ضرورت ہے ، میں پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں۔