لارڈز ٹیسٹ : دوسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیدی
لارڈز (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) بھارت نے انگلینڈ کو لارڈز کے تاریخی میدان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں 95 رنز سے ہرا دیا۔ بھارت کے ایشانٹ شرما نے اپنے کیرئیر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 74 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت لارڈز کے میدان پر 84 سال میں دوسری مرتبہ جیتا ہے۔ انگلینڈ کی ساری ٹیم دوسری اننگز میں 223 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ قبل ازیں بھارت نے پہلی اننگز میں 295 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ نے نے 319رنز بنائے۔ پہلی اننگز کی خاص بات ریجانے کے 103 اور بیلنس کے 110 رنز ہیں جبکہ بھارت کے باؤلر کمار نے 6 وکٹیں لیں۔ دوسری اننگز میں بھارت نے 342 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم کو 318 رنز کا ہدف ملا لیکن ایشانت شرما کی بہترین باؤلنگ کے آگے انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 223 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔