قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں کاروباری مراکز آج سے کھلیں گے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) نشتر سپورٹس کمپلیکس میں گزشتہ پندرہ روز سے بند کاروباری مرکاز آج سے دوبارہ کھلنا شروع ہو جائیں گے۔ کینیا کرکٹ ٹیم کی آمد پر حکومت پنجاب نے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں واقع قذافی سٹیڈیم کے اطراف کے تمام کاروباری مراکز سیکورٹی کے پیش نظر بند کر دیئے تھے۔ قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں واقع کاروباری مراکز میں کھانے پینے کی مشہور دکانیں واقع تھی جو پندرہ روز تک بند رہیں۔