کینیا کی کرکٹ ٹیم شکستوں کا بوجھ لئے وطن واپس چلی گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آئی کینیا کرکٹ ٹیم شکستوں کا بوجھ لیے واپس چلی گئی۔ مہمان ٹیم 10 دسمبر کو پاکستان اے ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کیھلنے کے لیے لاہور پہنچی تھی۔ پاکستان اے ٹیم جس کی قیادت کے فرائض فواد عالم نے انجام دیئے تھے سیریز پانچ صفر سے جیت لی تھی۔ پاکستان اے اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے تمام میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تھے۔