پی سی بی نے میچ ریفری محمد اشرف علی کوچ شاہد انور پر پابندی لگا دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے پی سی بی میچ ریفری محمد اشرف علی اور بہاولپور سٹیگز کے ہیڈ کوچ شاہد انور پر پابندی لگا دی ہے۔ پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے انہیں 2014-15 کے بقیہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے راولپنڈی ریجن کے اسسٹنٹ کوچ کامران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ سوئی گیس کے ویڈیو انالسٹ محمد عاصم کے خلاف تحقیقات کر کے سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔