پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس کل ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا رواں سال کا آخری کانگرس اجلاس کل لاہور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول کرینگے جبکہ اس موقع پر پاکستان ٹیم کی ایشین گیمز اور چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ 2015ء کے سپورٹس کلینڈر اور مستقبل کی سرگرمیوں کے حوالے سے بجٹ کی منظوری لی جائیگی۔