پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ رواں ماہ لے گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کا تیسرا فٹنس ٹیسٹ رواں ماہ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ پی سی بی کے زیر اہتمام دسمبر کے آخری ہفتے ہونے والی پٹینگولر ٹورنامنٹ سے قبل پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کے تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف امارات میں کھیلی جانے والی سیریز میں فٹنس مسائل سے دوچار رہے ہیں جن میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق، عمر گل، بلاول بھٹی، محمد حفیظ، صہیب مقصود، جنید خان اور احسان عادل شامل ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ لینے کا مقصد ورلڈ کپ کے حتمی 15 رکنی سکواڈ کو منتخب کرنے سے قبل کھلاڑیوں کا فٹنس لیول چیک کرنا ہے جس کی روشن یمیں میگا ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔