محمد شبیر نے پنجاب اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد کے محمد شبیر نے پنجاب اوپن گالف چیپمئن شپ جیت لی۔ محمد شبیر نے 216 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مطلوب احمد نے دوسری جبکہ عاشر مسیع نے تیسری، انصر محمود نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ امیچور کیٹگری میں بحریہ گالف کلب کے غضنفر محمود گراس کیٹگری میں پہلے ، وزیر علی خان دوسرے ، طارق محمود تیسرے نمبر پر رہے۔ لیڈیز کیٹگری میں غزالہ یاسمین نے پہلی، تہمینہ احمد نے دوسری اور زیب النساء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔