قائداعظم ٹرافی گولڈ ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہائر قائد اعظم ٹرافی گولڈ ٹورنامنٹ کا فائنل آج سوئی گیس اور نیشنل بنک کی ٹیموں کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فائنل میچ سے قبل 45 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ احسن رضا اور شوزب رضا فائنل میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینگے۔