سینئر رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 45 سال کیٹیگری کا ٹائٹل رشید ملک کے نام

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سینئر رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں 45 سال کیٹگری کا ٹائٹل رشید ملک نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کی 45سال سے زائد عمر کی کیٹگری میں سابق قومی چیمپئن رشید ملک نے محمد نواز کو 6-1اور6-4سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔60سال سے زائد کیٹگری میں اسد نیاز نے رائے زاہد ظفر کو 6-2، 6-3 سے شکست دیدی۔35سالہ سے زائد عمرکی کیٹگری میں عارف فیروز نے عرفان اللہ کو 6-1، 6-0 سے ہراکر کامیابی حاصل کی۔ 50سالہ کی ڈبلزکیٹگری میں پوون جین ونود کمار نے انعام اللہ اور نریش کھتری کو 6-2، 3-6 اور 11-9سے ہراکر فتح سمیٹی۔ ڈبلز ایونٹ میں 60سال سے زائد کی کیٹگری میں اسد نیاز اور میجر طلحہ پر مشتمل جوڑی نے پرویز باجوہ اور نوید انجم کو 6-1 اور 6-0 سے ہرایا۔