ریال میڈرڈ فیفا کلب ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

مراکش(سپورٹس ڈیسک )ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے ارجنٹائن کے کلب سان لورینزو کو شکست دے کر فیفا کلب ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا ہے۔مراکش میں چیمپیئنز لیگ، کوپا ڈیل رے اور یورپی سپر کپ کے فاتح کلب نے دو صفر سے فتح حاصل کی۔ریال میڈرڈ نے میچ کے 37ویں منٹ میں سرجیو راموس کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔51ویں منٹ میں سان لورینزو کے گول کیپر کی غلطی سے فائدہ اٹھا کر ریال میڈرڈ کی برتری دوگنی کر دی اور یہ برتری میچ کے آخر تک قائم رہی۔