آفریدی کی آئندہ سال ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ خوش آئند قرار

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے شاہد آفریدی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سینئر کھلاڑی کو ایک نا ایک دن کرکٹ کو چھوڑنا ہوتا ہے شاہد آفریدی نے اچھا فیصلہ کیا ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کو شاہد آفریدی کی کمی کو اپنی پرفارمنس سے پوری کرنا ہوگی۔ سابق آف سپن باولر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بیٹنگ اور باولنگ سمیت فیلڈنگ کے شعبہ میں پاکستان کے لیے کئی اچھی اننگز کھیلی ہیں۔ ورلڈ کپ ان کی زندگی کا اہم ٹورنامنٹ ہے جس میں اچھی کارکردگی سے وہ پاکستان کو دوسری مرتبہ چیمپیئن بنوا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا ابھی کو متبادل کھلاڑی سامنے نہیں آ سکا ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے شاہد آفریدی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اچھا فیصلہ ہے۔ یہ بہت اچھا ہے کہ کھلاڑی اپنے کیرئر کے خاتمے کا خود اعلان کرئے۔ سابق فاسٹ باولر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے لیے درست وقت کا انتخاب کیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے اچھا پرفارم کرئے۔ ہمیں گراس روٹ لیول پر نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہوگا کیونکہ ورلڈ کپ کے بعد مزید کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دینی ہے۔