سٹاک ہوم اوپن‘ اعصام الحق آج مینز ڈبلز سیمی فائنل میں ان ایکشن ہونگے
سٹاک ہوم (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں (آج) ہفتے کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ سٹاک ہوم میں جاری ایونٹ میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کو آج ہفتے کو سیمی فائنل میں سربیا کے نیناد زیمنوچ اور ان کے امریکن جوڑی دار جیک ساک کا چیلنج درپیش ہو گا۔ جان مارٹن ڈیل پوٹرو اور گریگور دیمتروف پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سٹاک ہوم میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں ارجنٹائنی کھلاڑی جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن کھلاڑی جان لینرڈ سٹرف کو ٹائی بریک پر 6-2، 7-6، (8-6) سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں بلغارین کھلاڑی گریگور دیمتروف نے پولینڈ کے کھلاڑی جرزی جانووکز کو ٹائی بریک پر 7-5 اور 7-6، (7-5) سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔