پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹارمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، ان کا کہنا ہے کہ ان کے بورڈ سے گلے شکوے دور ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹارمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، ان کا کہنا ہے کہ ان کے بورڈ سے گلے شکوے دور ہوگئے

نوماہ بعد قومی ٹیم میں شامل ہونے والے سابق کپتان، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ بورڈ سے لڑ نہیں سکتے۔ بڑوں سے معافی مانگنے سے ان کی عزت کم نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سارا پاکستان اور بورڈ انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل دیکھنا چاہتا تھا اور وہ خود بھی کیرئیرکا اختتام اچھے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں ۔ دوبارہ کپتان بننے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ  ان کی کوشش ہوگی کہ وہ ٹیم کا اثاثہ ثابت ہوں