میچ فکسنگ الزامات :پی سی بی نے سلمان‘ آصف اورعامر کو پریکٹس سے روک دیا

کراچی (رائٹرز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس سے روک دیا۔ پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں آئی سی سی کی طرف سے معطل ہےں اور کوئی معطل شدہ کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سمیت اپنے بورڈ کے زیر اثر کرکٹ گراﺅنڈ کی سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھا سکتا۔ دریں اثناءتینوں کی اپیل کی سماعت 30 اور 31 اکتوبر کو دوہا میں ہوگی۔