علیم ڈارکے اعزاز میں پی سی بی کے زیر اہتمام تقریب آج ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کی طرف سے امپائر آف دی ائر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار کے اعزاز میں پی سی بی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی۔ تقریب میں پاکستانی امپائر کی بین الاقوامی سطح پر خدمات کو سراہا جائے گا اور اس موقع پر انہیں خصوصی شیلڈ پیش کی جائے گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ ہونگے جبکہ تقریب میں بورڈ کے دیگر اعلٰی حکام کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل امپائرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔