بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرا ون ڈے 5 وکٹوں سے ہرا دیا

وساکھاپٹنم (سپورٹس ڈیسک) ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت بھارت نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں پر 289 رنز بنائے بھارت نے 48.5 اوورز میں 5 وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔ ویرات مین آف دی میچ رہے۔