بورڈ میں تبدیلیوں کیلئے اعجاز بٹ نے صدر کو خط نہیں لکھا: ترجمان پی سی بی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کی طرف سے صدر پاکستان اور بورڈ کے پیٹرن انچیف آصف زرداری کو ایسا کوئی خط تحریر کیا گیا ہے جس میں بورڈ میں تبدیلوں کے حوالے سے کہا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی ہدایات پر عمل کر رہا ہے جبکہ پیٹرن انچیف تمام معاملات سے بخوبی آگاہ ہیں۔