نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ طلعت مرزا کو دل کا دورہ
لاہور( این این آئی)نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ طلعت مرزا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کر ادیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق طلعت مرزا کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔