امید ہے سیمی اسلام قبول کر لینگے : جاوید آفریدی
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ڈیرن سیمی کے مسلمان ہونے کی امید ہے۔ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈ اسلام کا مطالعہ کررہے ہیں۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ ڈیرن سیمی کو اسلام کے بارے میں مکمل علم ہے اور وہ دین اسلام کا با غورمطالعہ کررہے ہیں۔