سوئس سٹار راجر فیڈرر نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا
نیویارک (سپورٹس ڈیسک) سوئس ماسٹر راجر فیڈرر نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ، ویمنز ایونٹ میں روس کی الینا ویزنینا فاتح رہیں۔فائنل میں راجر فیڈرر اور اسٹین واورینکا مدمقابل ہوئے ،نمبر نو سیڈ راجر فیڈرر نے شاندار فارم کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا۔ راجر فیڈرر نے دوسرے سیٹ میں واورینکا کو سات پانچ سے مات دی۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں الینا ویزنینا نے چھ سات،سات پانچ اورچھ چار سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔