پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ہاکی میچ میں-2 4 سے ہرا دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنی پہلی کامیابی ابوبکر محمود کی ہیٹ ٹرک کی بدولت حاصل کر لی۔ پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چار دو سے مات دی۔ پاکستان کی طرف سے ابوبکر محمود نے تین اور کپتان حسیم خان نے ایک گول سکور کیا۔ پاکستان کی طرف سے چاروں گول پنلٹی کارنر پر کیے گئے۔ وقفہ تک پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی، سیریز کا چوتھا میچ کل بروز بدھ کو کھیلا جائیگا۔