جونیئرلان ٹینس چیمپئن شپ یوسف خان اور شمزہ طاہر نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلی جانے والی جونیئرٹینس نیشنل چیمپئن شپ 2017ء یوسف خان اور شمزہ طاہر نے جیت لی۔ سلامت سکول سسٹم کے زیراہتمام ہونیوالی نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کے انڈر 18 میں یوسف خان نے ثاقب عمر کو 6-3, 6-3 سے ہرا کر رواں سال تیسری مرتبہ نیشنل جونیئر جیتنے کا اعز از حاصل کیا۔