آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان رانچی ٹیسٹ ڈرا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان رانچی ٹیسٹ ڈرا

رانچی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 451، بھارت نے 609 رنز بنائے۔ آخری روز اختتام پر آسٹریلیا کا دوسری اننگز میں سکور 204 رہا اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بینڈز کومب 72، واڈا 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔