چیف آرکیٹکٹ سپورٹس مقابلے 26 مارچ سے شروع ہونگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس ایسوسی ایشن چیف آرکیٹکٹ پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدرت چیرپرسن چیف آرکیٹکٹ پنجاب زہرا اشرف منعقد ہوا۔فیصلہ کیا گیا کہ چیف آرکیٹکٹ سپورٹس گیمز 26 مارچ کو شروع ہوں گی۔ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں  بشیربٹ، احمد مدثر ، طارق رضا، بابر حسین، عثمان بن منیر و دیگر شامل ہیں۔ مرزا جنید احمد، امجد علی، رانا خورشید، سرفراز محمد،حسنین حیدر،اکرام الحسن بخاری، مصطفی خان شامل ہیں۔