پاکستان بھارت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کرے: عمران خان

پاکستان بھارت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کرے: عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ کپتان عمران خان نے قومی ٹیم انتظامیہ کو مشورہ دیاہے کہ وہ بھارت کیخلاف دفاعی کی بجائے جارحانہ حکمت عملی اختیار کریں تو فتح انہی کی ہوگی‘ قومی کر کٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ ہار کے خوف سے نہ کھیلے‘ پاکستان کی جیت کے لیے شاہد آفریدی کا کردار سب سے اہم ہوگا۔  پاکستانی کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہے۔ قومی کر کٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ ہار کے خوف سے نہ کھیلے۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستان کی جیت کے لئے شاہد آفریدی کا کردار سب سے اہم ہوگا۔