پاکستان بھارت کرکٹ میچ بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ

پاکستان بھارت کرکٹ میچ بڑی سکرین پر دکھانے کا  فیصلہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب نے بنگلہ دیش میں21مارچ کو ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سب سے ذیادہ  سنسنی خیز پاکستان بھارت معرکے کو لاہور کے شہریوں کو بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔  صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے لاہور کے باسیوں کی کرکٹ سے لگن اور پاک بھارت معرکے کے لمحات کو سٹیڈیم کے ماحول میں دکھانے کے لیے پنجاب سٹیڈیم میں بڑی سکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب سٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔