پاکستان بھارت میچ میں قومی ٹیم فیورٹ قرار

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑے معرکہ میںسابق اور موجودہ کرکٹرز نے گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھ کر بھارتی سورماؤں کو دھول چٹائی جاسکتی ہے۔ ایشیا کپ کے میچ میں شاہد آفریدی کی بدولت پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،اس تاریخی کامیابی کی وجہ سے قومی شاہینوں کو میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔کرکٹرز نے بہترین باؤلنگ اٹیک کی موجودگی میں شاہینوں کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ ساتھی کرکٹرزکے مطابق ایشیا کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف بڑے اہداف کے حصول کی وجہ سے گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں اور بھارتی کرکٹروں کو بھیگی بلی بنانے کیلئے کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔