ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 60 ویں قومی سینئر مینز ویٹ لیفٹنگ چیمپیئن شپ ء کا ٹائٹل واپڈا نے جیت لیا۔ پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ میں 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔ واپڈا نے  96 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جس میں چھ گولڈ میڈل شامل تھے۔ ایچ ای سی نیدوسری جبکہ پنجاب کی ٹیم نے 57 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔