ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : پاکستان نے بنگلہ دیش‘ سری لنکا نے آئرلینڈ کو وارم اپ میچ ہرا دیا

   ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : پاکستان نے بنگلہ دیش‘ سری لنکا نے آئرلینڈ کو وارم اپ میچ ہرا دیا

سوار (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پریکٹس میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش جبکہ سری لنکا نے آئرلینڈ کو شکست دیدی۔ پاکستانی ویمنز ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف 19.5 اوورز میں 81 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ صرف 2 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ جویریہ خان صفر، نین عابدی 5، ندا ڈار 5، مرینہ اقبال 2، بسمہ معروف 3، ثناء میر 18، ناہیدہ خان 30، اسماویہ اقبال ایک، سدرہ امین 6، قنیطہ جلیل ایک رنز بنا کر آئوٹ ہو گئیں۔ ثانیہ خان 7 رنز پر ناٹ آئوٹ رہیں۔ سلمیٰ خاتون نے 3، جہاں آرا عالم اور فہیمہ خاتون نے دو، دو جبکہ رومانہ احمد اور شویلے اختر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش ویمنز ٹیم 6 وکٹوں پر 76 رنز سنا سکی۔ سنجیدہ اسلام صفر، عائشہ رحمان 28، سلمیٰ خاتون صفر، رومانہ احمد صفر، فرغانہ حسن 14، شائلہ شرمین 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں۔ نزہت تسنیہ 21 اور پناگھوش 2 رنز پر ناٹ آئوٹ رہیں۔ اسماویہ اقبال نے 3، انعم امین نے 2 جبکہ ثناء میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کیخلاف 5 وکٹوں پر 170 رنز بنائے۔ جیان گانی نے 17، بی جنڈس 4، راسنگیکا 50، جی پریرا 25، کشالیہ ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئیں۔ سری وردھنے 50 اور رانا سنگھے 5 رنز پر ناٹ آئوٹ رہیں۔ ٹائس اور جوائس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آئرش ٹیم 9 وکٹوں پر 121 رنز بنا سکی۔ سی ایم شلنگٹن 4، جوائس 15، سی جوائس 41، سکاٹ پائیوارڈ 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ رانا ویرا، گونارتنے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔