لائلپور نیشنل سکوائش چیمپئن شپ : فرحان زمان اور عامر اطلس فائنل میں پہنچ گئے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام لائلپور نیشنل اوپن سکوائش چمپیئن شپ کے تحت مقامی کلب میں کھیلے جانے والے مینز کے مقابلوں میں فرحان زمان اور عامر اطلس اور وومنز کے مقابلوں میں رفعت خاں اور ثمر انجم فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔اس چمپیئن شپ میں چوتھے دن کے کھیل میں سیمی فائنل مقابلوں میں فرحان زمان نے شیخ ثاقب کو 11/9,11/9,11/2 سے اور عامر اطلس نے عماد فرید کو 11/6,11/8,10/12,9/11.11/9 سے شکست دی جبکہ وومنز کے سیمی فائنل کے مقابلوں میں رفعت خاں نے روشنا محبوب کو 6/11,11/5,12/10,11/4 اور ثمر انجم نے مقدس اشرف کو 11/9,11/9,5/11,11/7 سے ہرایا ۔ٹورنامنٹ کوارڈینیٹر مامون خان ‘ ڈویژنل صدر سکوائش ایسوسی ایشن رانا نعیم دستیگر ‘ ٹورنامنٹ ریفری فہیم گل ‘ سیکرٹری زون پرویز اختر و دیگر آفیشلز بھی موجود تھے ۔سکوائش کے سابق عالمی چمپیئن جہانگیر خان ‘ سینئر وائس پریذیڈنٹ ایشیئن سکوائش فیڈریشن رضی نواب گروپ کیپٹن عامر نواز اور  قومی کھلاڑی و شائقین بھی موجود ہونگے ۔