قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ، واپڈا نے مزید 2 گولڈ میڈلز جیت لئے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) 61 ویں قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں  واپڈا کی برتری برقرار ، چیمپئن شپ کے چوتھے روز مزیددو گولڈ میڈل اپنے نام کر لئے ۔ 100کلو میٹر سائیکل ریس میں واپڈا کے نثار احمد نے کامیابی حاصل کی ۔ایک کلو میٹر ٹیم سپرنٹ مقابلہ بھی واپڈا کے سائیکلسٹ کے نام رہا ۔ جنہوں نے مطلوبہ فاصلہ 1:09;06 منٹ میں طے کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔پاکستان آرمی کے سائیکلسٹ نے1:10;15 منٹ کے ساتھ دوسری اور سوئی سدرن گیس کی ٹیم نے تیسری پوزشین حاصل کی ، چیمپئین شپ کے آخری روز آج ایک کلو میٹر ٹیم سپنٹ کا فائنل اور چار کلو میٹر ٹیم پرشوٹ کے مقابلے منعقد ہونگے ۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج سائیکلنگ ویلڈروم میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور ہونگے ۔