حکومت سے اختلاف نہیں، سائیکلنگ فیڈریشن خود اولمپک ایسوسی ایشن سے الگ ہوئی ہے: عارف حسن

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا کہ میرا حکومت کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔ چند افراد اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے جان بوجھ کر ایسی باتیں پھیلا رہے ہیں۔ آئی او سی کی جانب سے بھجوائی جانے والی فہرست میں شامل سائیکلنگ فیڈریشن نے خود ہی اپنے آپ کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے الگ کر لیا ہے، انٹرنیشنل سائیکلنگ فیڈریشن کو اس بارے میں جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی سینئر ویٹ لیفٹنگ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔