توصیف ٹرافی کرکٹ چیمپئن شپ کرکٹ سینٹر نے نیشنل جمخانہ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) توصیف ٹرافی کرکٹ چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں کرکٹ سنٹر نے نیشنل جم خانہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر ٹھکانے لگا دیا۔سردار سعادت علی نے ایونٹ کا افتتاح کیا ۔ نیشنل جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.5اووروں میں 112رنز بنائے ، فخر 33، احسان 27اور وحید نے 14رنز بنائے ۔ جواب میں کرکٹ سنٹر نے مطلوبہ ہدف 16.2اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 113رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ رضا علی ڈار 12حسیب الرحمن 27(ناٹ آئوٹ) اور محمدوحید نے 64 (ناٹ آئوٹ) رنز بنائے ۔