بیٹنگ لائن مضبوط‘بھارت کیخلاف گیم پلان پر عمل کرینگے:محمد حفیظ

 بیٹنگ لائن مضبوط‘بھارت کیخلاف گیم پلان پر عمل کرینگے:محمد حفیظ

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ صرف ایک میچ نہیں، پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلنا ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم صرف بھارت کو ہرانے کی سوچ کے ساتھ یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہی ہے بلکہ وہ چاہتی ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔خواہش ہے کہ شاہد آفریدی ایشیا کپ کی کارکردگی دہرائیں۔ عمرگل دوبارہ ردھم حاصل کر چکے ہیں۔ بیٹنگ لائن بھی مضبوط ہے اور بھارت کے خلاف اہم میچ میں گیم پلان پر عمل کرینگے۔ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کی کنڈیشنز کے بارے میں کافی جان چکی ہے لیکن بھارتی ٹیم کو بھی یہاں کی کنڈیشنز کا خاصا تجربہ ہے۔ اس کی بیٹنگ مضبوط ہے لہٰذا پاکستانی ٹیم کو اپنے گیم پلان پر عمل کرنا ہوگا۔کسی بھی ٹیم کو اچھے اور برے دنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستانی ٹیم دو وارم اپ میچوں سے جو مقصد حاصل کرنا چاہتی تھی وہ حاصل کرلیا۔ جو بھی کھلاڑی بہترین فارم میں ہوگا اس سے کام لیا جائے گا۔