آفریدی کے چھکوں کے باعث بھارتی ٹیم انڈر پریشر کھیلے گی: نجم سیٹھی

آفریدی کے چھکوں کے باعث بھارتی ٹیم انڈر پریشر کھیلے گی: نجم سیٹھی

 ڈھاکہ (آئی این پی) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ گرین شرٹس ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اچھا پرفارم کرے گی‘ آفریدی 90فیصد بھی فٹ ہوئے تو مخالف ٹیموں کیلئے کافی ہے‘ آفریدی کے چھکوں کے باعث بھارتی ٹیم انڈر پریشر کھیلے گی۔ وہ  ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کے  پاک بھارت افتتاحی میچ کو دیکھنے کیلئے ڈھاکہ  آمد پر  میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں شکست سے مایوسی کی کوئی بات نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اپنے اس دورہ کے دوران بنگلہ دیش کے ساتھ  کرکٹ میں تعاون کو فروغ دینے اور بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کے بارے میں بھی بات ہوگی۔ بھارتی حکام سے سیریز کے حوالے سے بھی بات کرونگا۔