ہاکی لیگ کیلئے پی ایچ ایف کی کوششیں تیز
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان ہاکی فیڈریشن ورلڈ الیون کے اس دورے کے بعد ہاکی لیگ کے انعقاد کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں یہ دورہ پہلا قدم ہے ‘ ہاکی میں بھی لیگ کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں۔شہباز احمد نے بتایا کہ وہ پاکستان میں پہلی ہاکی لیگ کے سلسلے میں ایک مارکیٹنگ کمپنی سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے۔