انگلش لیگ فٹبال کپ : مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو 2-1 سے شکست دیدی

لندن ( اے پی پی ) کارلوس ٹیویز کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے کارلنگ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کی فرسٹ انگلش لیگ میں مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔ ایسٹ لینڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں کارلوس ٹیویز نے اپنے پرانے کلب کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔ ٹیویز نے میچ کے دونوں ہاف میں ایک ایک گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فرسٹ لیگ میں کامیابی دلا دی۔ ٹیویز نے میچ سے قبل کہا تھا کہ وہ اپنے پرانے کلب کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں اور انہوں نے ایسا ہی کر دکھایا‘ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے میچ کا واحد گول ریان کگز نے سکور کیا۔ اس کامیابی کے بعد مانچسٹر سٹی کے 29 سال بعد کارلنگ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔