انڈر 19 ورلڈ کپ : پاکستان‘ بنگلہ دیش کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) انڈر 19 ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کا شاندار سفر جاری ہے‘ گرین سرٹس نے بنگلہ دیش کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ پالمرسٹن نارتھ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ یدش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمود الحسن اور انعام الحق کی نصف سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 250 رنز سکور کئے۔ محمود الحسن نے 63 اور انعام الحق نے 55 رنز بنائے۔ پاکستان کے عثمان قادر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں پاکستانی اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور 104 رنز کی شراکت قائم کی۔ گرین شرٹس کی جانب سے بابر اعظم نے 91 رنز اور احمد شہزاد نے 52 رنز کی اننگز کھیلی‘ دونوں اوپنرز کے بعد کوئی کھلاڑی سکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکا مگر آخری اوور میں محمد وقاص نے 20 رنز سکور کرکے فتح کو یقینی بنایا اس کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی تھی۔ اے پی پی کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان عظیم گھمن نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم آئندہ میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر ے گی۔ کوئنز ٹا¶ن میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں جنوبی افریقن ٹیم نے سننسی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو دو وکٹوں سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بناکر جنوبی افریقہ کو کامیابی کیلئے 277 رنز کا ہدف دیا۔ فلورس 96 ، کیتھ 64 اور آرمسٹرانگ 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فلورس نروس نائنٹینز کا شکار ہو گئے اور صرف چار رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ہمے نے تین جبکہ وارنرز اور نوفال نے دو دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں پورٹیز انڈر19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہینڈرکس 94 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور وہ بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور چار رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ آسٹریلیا کی طرف سے رچرڈسن اور کیتھ نے تین تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ کرائس چرچ میں کھیلے جانے والے گروپ سی کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 195 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ کیویز کی با¶لرز کی عمدہ با¶لنگ کے باعث سری لنکن ٹیم کے با¶لرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور سات کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے وان بیک اور جامسٹن نے تین تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں کیویز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 43.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سری لنکا کو میچ میں سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ کیویز ٹیم کی طرف سے وام نے 85 اور نیشام نے 47 رنز بنائے۔