آسٹریلین اوپن : نڈال‘ اینڈی راڈک اور فرنینڈو گونز تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

میلبورن (اے پی پی) رافیل نڈال، اینڈی راڈک، فرنینڈوگونز اور فلسیانولوپیز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے تیسرے را¶نڈ میں پہنچ گئے، جبکہ ٹامس برڈوچ دوسرے را¶نڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ گزشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں سپین کے بین الاقومی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سلواکیہ کے لوکاس لاکو کو سٹیرٹ سیٹس میں 6-2،6-2اور6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے را¶نڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ امریکہ کے اینڈی راڈک نے برازیل کے تھامس بلوکی کو 6-3،6-4اور6-4 سے اور چلی کے فرنینڈوگونزالز نے ترکش مارشل لحسن کو ہرا کرٹورنامنٹ کے تیسرے را¶نڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ روس کے ایجونے کارلو نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ کو 6-4،6-4اور7-5سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ ایک اور میچ میں سپین کے فلسیانولوپیز نے رینر سچوٹلر کو سخت مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ امریکہ کے جان انسر نے لیوک سونرنس کو 6-3،7-6،7-4، اور7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے را¶نڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سیکنڈ سیڈ دیناراسافنا،کم کلسٹر،سوتیلاناکزنٹسوا اورمارین برٹولی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کے تیسرے را¶نڈ میں پہنچ گئیں، جبکہ 12 سیڈ فلاویہ پینی یٹا دوسرے را¶نڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں روس کی سیکنڈ سیڈ دیناراسافنا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی زہلاوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ،بیلجیم کی کم کلسٹر نے تمارین تاناسوگم کو 6-3اور6-3 سے ہرا دیا۔روس کی سوتیلاناکزنٹسوانے ہم وطن انستاسیا کو 6-2 اور6-2 سے اور فرانس کی مارین برٹولی نے جمہوریہ چیک کی سانڈرازھلاوا کو 6-4 اور6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے را¶نڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔یانیناویکمیر نے فلاویہ پینی یٹا کو 7-6 اور 6-1 سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔روس کی نادیہ پیٹروا ےن نے کایاکنیپی کو 6-4اور6-4 سے ہرا دیا۔جئی زنگ نے ماریا جوز کو 6-2اور6-3 سے اور انجلیکبکو کربر نے آروانے رضائی کو 6-2 اور6-3 سے،الونابوندارینکونے پولوناہرکوج کو 6۔4 اور7-5 سے ماریاکیری لنکو نے یونی میسبرگہ کو 6-3 اور6-1 سے اور سارہ ایرانی نے اکاترینامکاروا کو 6-2 اور6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے را¶نڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔