متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کا دوسرا سیزن کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض کی اہلیہ نے ٹویٹ کیا 'کیا دلچسپ مقابلہ تھا! لاہور قلندرز مبارک ہو۔ اب پاکستان سپر لیگ میں کوئی بھی ٹیم آگے بڑھ سکتی ہے اور فائنل تک پہنچ سکتی ہے۔اس ٹویٹ کے جواب میں وہاب ریاض نے ٹویٹ کیا کہ جان باقی ٹیموں کی فکر چھوڑو پشاور زلمی کی فکر کریں۔ آپ کو پشاورزلمی کو سپورٹ کرنا ہو گا ورنہ لاہور صرف تین گھنٹے دور ہے۔وہاب ریاض کی ٹویٹ کے جواب میں ان کی اہلیہ نے ٹویٹ کیا 'میں پشاور زلمی ہی کو سپورٹ کر رہی ہوں۔ ویسے بھی آخر میں جیت تو پاکستان ہی کی ہونی ہے۔ اور ویسے بھی جان آپ میری فکر نہیں کریں۔ بس آخری دو میچوں میں جیت کو یقینی بنائیں ورنہ آپ کو لاہور مجھ سے پہلے ہی واپس جانا پڑے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38