ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

گرینیڈا (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز،گرینیڈا میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ زمبابوے کی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔