ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے موجودہ سال انتہائی اہمیت کا حامل ہے : اختر رسول

ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے موجودہ سال انتہائی اہمیت کا حامل ہے : اختر رسول

لاہور (این این آئی) پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اختر رسول نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے موجودہ سال انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کے سلسلے میں اذلان شاہ کپ بہترین ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔ اذلان شاہ کپ کیلئے مختلف آپشنز زیرغور ہیں کیونکہ بہترین کمبی نیشن تیار کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا اور جرمنی جیسی مضبوط ٹیموں کےخلاف کھیلنے کا موقع ملے گا جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔